سندھ میں 12 ہزار 444 اسکولوں کے غیر فعال کرنے کا نکشاف

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  سندھ بھر میں تعلیمی اداروں کی صورتحال پر چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی، صوبے میں 12 ہزار 444 اسکولوں کے غیر فعال کرنے کا نکشاف ہوا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی اسکول شماری سے متعلق حالیہ رپورٹ کے تحت صوبے بھر میں 49 ہزار 103 اسکولوں میں سے 36ہزار 659 فعال ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 49 ہزار 103 میں 36 ہزار 659 فعال اسکولوں کے بعد صوبے بھر میں غیر فعال اسکولوں کی تعداد 12ہزار 444 بنتی ہے۔سندھ میں 45 لاکھ 61 ہزار 140 بچے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، جنہیں تدریس فراہم کے لیے 1 لاکھ 33 ہزار اساتذہ موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے 49 ہزار اسکولوں میں سے 26 ہزار 260 میں پینے کا پانی موجود نہیں جبکہ صوبے کے 19ہزار 469 اسکولوں میں بیت الخلا تک موجود نہیں۔صوبے کے 49 ہزار میں 31 ہزار سے زائد اسکولوں میں بجلی ہی موجود نہیں جبکہ 21 ہزار 9 سے زائد اسکولوں کی چار دیواری تک نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے 47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لیب موجود نہیں جبکہ 36 ہزار سے زائد میں کھیل کے میدان کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔صوبے کے 47 ہزار سے زائد اسکولوں میں لائیبریری کا تصور تک موجود نہیں جبکہ سندھ کے 7 ہزار 47 اسکولوں میں بیت الخلا جبکہ 13 ہزار 847 میں پینے کے پانی کی سہولت موجود نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.