پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو مصیبت میں ڈالنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز پر مرتضی وہاب نے کہا سلیکٹڈ حکومت عوام کا جسم و جاں کا رشتہ ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے بجلی کی قیمت میں اضافہ سراسر عوام دشمن اقدام ہے اور ستم یہ ہے کہ ہر پندرہویں روز پٹرول کی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔ نااہل حکومت دن بدن مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کررہی ہے، تحریک انصاف کے“شیرو”کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی تو کیا ہوا۔مرتض وہاب نے کہا کہ کپتان کے ہینڈسم ہونے کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ملکی معیشت سسک رہی ہے مگر پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ کپتان ہینڈسم ہے مہنگائی کی بے قابو شرح عوام کو مجبور کررہی ہے کہ ہینڈسم کو فی الفور چلتا کریں۔ پٹرولیم مصنوعات کے مہنگا ہونے سے عوام براہِ راست متاثر ہورہے ہیں تحریک انصاف نے عوام کو دکھ، پریشانی، مہنگائی، ظلم و بربریت کے سوا کچھ نہیں دیا، سلیکٹڈ حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرکے عوام پر پیڑول بم گرانے کا فیصلہ واپس لے ورنہ وہ غریب عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار رہیں جب سے ملک پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب سلیکٹڈ کے اے ٹی ایمز کے خزانے بھر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.