عمران نیازی کاجھوٹ پرمبنی بیانیہ زمین بوس ہوگیاہے ،رانا ثناء اللہ

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نواز شریف کی واپسی پر عمران خان کی نام نہاد مقبولیت کا مینار گر جائے گا،وزیر داخلہ
فیصل آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر پنجاب ووفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ خاں نے کہاہے کہ عمران نیازی کاجھوٹ پرمبنی بیانیہ زمین بوس ہوگیاہے ،جس دن ہمارے قائدسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف وطن واپس آئیں گے عمران خان کی نام نہادمقبولیت کامیناربھی گرجائے گاکیوںکہ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کوہمیشہ ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن میاں نوازشریف نے کیاہے اورآئندہ بھی کریں گے، عمران خان نے اپنے دوراقتدارمیں اپنے مخالفین پرانتقام پرمبنی جھوٹے اورمن گھڑت مقدمات قائم کروائے ۔آج اللہ پاک کی مہربانی سے منیشات برآمدگی کے جھوٹے کیس میں سرخروہواہوں جس پراللہ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں ۔

الیکشن وقت مقررپرہوں گے اوراللہ کے فضل سے عمرانی ٹولے کوووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنائیں گے ۔عمران خان کاچہرہ آج پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے ۔نوجوان نسل کوگمراہ کرنے والے اپنی خیرمنائیں کیوں کہ وہ وقت انتہائی قریب جب عمران خان کوعوام ووٹ سے مستردکردیں گے ۔آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن )ڈویژن فیصل آبادکااہم اجلاس سے خطاب اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن )ڈویژن فیصل آباداجلاس میںباہمی مشاورت سے فیصلہ کیاگیاکہ مسلم لیگ ن فیصل آبادڈویژن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن25 دسمبر بروزاتواردوپہر3بجے منعقد ہو گا۔

اجلاس میں ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری ،ضلعی صدرقاسم فاروق،سٹی صدرشیخ اعجازاحمد،جنرل سیکرٹری سٹی میاں ضیاء الرحمان‘ایم پی ایز راناعلی عباس خاں،فقیرحسین ڈوگر،چودھری شفیق گجر،راناشعیب ادریس ،جعفرعلی ہوچہ ،سابق ایم پی ایز محمدنوازملک ،رائوکاشف رحیم ،مرکزی نائب صدریوتھ ونگ رانااحمدشہریارخاں،جنرل سیکرٹری علما مشائخ ونگ پنجاب حافظ محمدامجد،میاںمحمداجمل ،اسراراحمدمنے خان ،رانامنورخاں،ملک زاہدمجید،رانااحسان افضل خاں،عاطف کسانہ ،سیکرٹری چناب کلب مہرعبدالرئوف ،زاہدعمران گجر،ملک شریف اشرف ودیگرنے شرکت کی ۔صوبائی صدرووفاقی وزیرداخلہ راناثنا اللہ خاںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرووزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرملک بھرمیں ورکرز کنونشن منعقدکرانے کاسلسلہ شروع ہوچکاہے ،فیصل آبادمیں 25دسمبرکووررکرز کنونشن کروایاجائے گاجس کی تیاری کے لئے تمام عہدیداروں کوذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ورکرز کنونشن کامقصدکارکنوں کومتحرک کرناہے اوران سے قریبی روابطہ کومزیدفعال بناناہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.