برطانیہ، شدید برفباری سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر

0 68

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڑکوں پر پھسلن کے سبب مختلف حادثات ، ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ
لندن : برطانیہ میں شدید برفباری سے مواصلا تی نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڑکوں پر پھسلن کے سبب مختلف حادثات پیش آرہے ہیں، جبکہ ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے ۔ برفباری کی وجہ سے ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بھی بند ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبرڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ویلز میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے۔قبل ازیں برمنگھم میں کھیلتے ہوئے یخ بستہ جھیل میں گر کر تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.