بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کی عمرے سے واپسی مشکوک بنادی

0 90

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان عمرے سے واپسی کے بعد ماتھہ ٹیکنے وشنو دیوی کے مندر پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان جو گزشتہ دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ تھے، اب وہ جموں و کشمیر کے وشنو دیوی کے مندر میں دکھائی دیئے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس کے بارے میں بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس میں سیاہ رنگ کی ہْڈی پہنا ہوا شخص بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ہے۔گوکہ اس شخص کا چہرہ ہْڈی سے ڈھنپا ہوا ہے لیکن گارڈز کی موجودگی اور قد کاٹھ اور چلنے کے انداز کی روشنی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلم کی کامیابی کے لیے وشنو دیوی کے مندر میں پوچا کرنے آئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.