پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا

0 60

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 120 سے 150 ارب روپے مانگ لئے
اسلام آباد :پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا ،پی ایس او پر تیل کی سپلائی کے حوالے سے بوجھ بڑھ گیا،ذرائع نے بتایا کہ پی ایس او انتظامیہ نے وزارت خزانہ کو ایس او ایس کال دیدی ،تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو ایل سیز کھلوانے میں مشکلات کا سامنا ،دیگر آئل کمپنیوں کی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث پی ایس او پر ذمہ داری بڑھ گئی،وزارت خزانہ نے پی ایس او کا 602 ارب روپیہ ادا کرنا ہے،پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے،پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 120 سے 150 ارب روپے مانگ لئے ، زرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا ،انرجی سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زائد ہے، گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950 ارب روپے کی نادہندہ ہیں،سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.