صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئے

0 65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صدر مملکت قبل از وقت انتخابات کی تاریخ جبکہ اسحاق ڈار میثاق معیشت پر زور دیتے رہے
اسحاق ڈار نے صدر مملکت کا پیغام نواز شریف اور اتحادیوں تک پہنچایا ،قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا
اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی پانچ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،صدر عارف علوی قبل از وقت انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میثاق معیشت پر زور دیا اور ساتھ ہی کہا کہ عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کرنے والی باتیں نہ کریں ،جب دوسری طرف حکمران اتحاد نے بجٹ کے بعد عام انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ بھی یکسر مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ الیکشن آگے تو جاسکتے ہیں اب قبل از وقت نہیں ہونگے جو اسمبلی تحلیل ہوگی اس کے انتخابات کروا دئیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن بھی قبل از وقت انتخابات کے اپشن سے پیچھے ہٹ گئی،جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ پر واضح کردیا تھا کہ وہ قبل از وقت انتخابات پر راضی نہیں ہونگے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،ایاز صادق اور سعد رفیق بھی قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں تھے،ذرائع نے بتایا کہ صدر عارف علوی اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کے دوران قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے رہے،عارف علوی نے یہاں تک پیشکش کی تھی یہ حکومت بجٹ پیش کرلے اور جولائی کی کوئی تاریخ دے دے،عارف علوی عمران خان کی اس معاملے پر فیس سیونگ چاہتے تھے،اسحاق ڈار نے پارٹی قائد نواز شریف اور اتحادیوں کو مطالبے بارے آگاہ کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا اوردو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انتخابات آگے تو جاسکتے ہیں قبل از وقت نہیں ہوسکتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.