ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے شہری شہید؛ پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

 راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کوشہید جب کہ  3 افراد کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

بھارت نے ایل اوسی کے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزپربلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوجی نے بھارت کوموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا اوردشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

دوسری جانب  دفترخارجہ میں سینئربھارتی سفارتکارکو طلب کیا گیا اورجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.