پاکستانی پولو ٹیم نے ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد: پاکستان کی  پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

 عالمی پولو مقابلوں کے لیے پاکستانی ٹیم نے زون ای سے کوالیفائی کیا۔ پاکستانی ٹیم مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو پچھاڑ چکی ہے۔ انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی تھی جب کہ ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست بھارت کا مقدر بنی تھی۔

ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکا کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہو گی۔ پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کریں گے جب کہ تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستانی پولو ٹیم میں بریگیڈئیر (ر) بدرالزمان(ٹیم منیجر) لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد(اسسٹنٹ ٹیم منیجر) بھی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.