اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

0 137

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کراچی: معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے الزامات عائد کرنے پر زوہیب حسن کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کو یہ نوٹس بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سید زوہیب حسن 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نازیہ حسن طویل عرصے تک کینسر کا شکار رہیں، نازیہ حسن کا انتقال انگلینڈ میں ہوا، میڈیکل سرٹیفکیٹ میں زہر کی کہیں نشاندہی نہیں ہوئی، الزام لگایا گیا کہ مرزا اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو طلاق دی۔

بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میرا موکل معروف کاروباری شخصیت ہے، میرے موکل کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، زوہیب حسن کا یہ اقدام بلیک میلنگ کے زمرے میں آتا ہے، زوہیب حسن نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کیے جن کا مقصد میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.