قلات میں وزیر آعظم پروگرام میرا پاکستان میرا گھر کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا

0 113

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات:قلات میں نیشنل بنک کی جانب سے قلات میں وزیر آعظم پروگرام میرا پاکستان میرا گھر کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا گزشتہ روز نیشنل بنک کی موبائل ٹیم اسلام آباد سے قلا ت پہنچ گئی جسکا نیشنل بنک قلات کے اہلکاروں اور قلات کے سیاسی و قبائل لوگوں نے شاندار استقبال کیا پروگرام کے تحت بے گھر افراد کو گھر بنانے کے لیئے 10 لاکھ روپے سے ساٹھ لاکھ روپے پانچ فیصد مارک اپ پر دس سال سے بیس سال تک کے لیئے قرضے دیا جائیں گے اور آسان اقسا ط میںدس سے بیس سال میں واپس لیئے جائیں گے صارفین سے شناختی کارڈ کی ایک کاپی اور مکان کے کاغزات کے ضمانت کے طور پر بنک میں رکھ دیئے جا ئیں گے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد آئے نیشنل بنک کی ٹیم کی گوادر ریجن کے انچارج ریا ض احمد حاجی ملک داد اور محی الدین بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتہائی کم مارک اپ پر قر ضہ دیئے جارہے ہیں اور انتہائی آسان اقساط پر دیئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ یہ وزیر آعظم پاکستان کا غریب اور بے گھر افراد کے کیئے بہت ہی اچھا اقدام ہے عوام کو چاہیے کہ اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کی ماہا نہ انکم کم سے کم پچیس ہزار ہو نے چاہیئے اور درخواست گزار نیشنل بنک کے کسی بھی براچ سے کسی بھی وقت حاصل اور جمع کرسکتے ہیں جسے انہتائی کم وقت میں قرضے کی رقم ادا کی جائے گی اس اسکیم سے سرکاری ملازمین کاروباری حضرات زمیندار اور دیگر فائدہ اٹھا سکتے ہیں درخواست گزار کا بنک اکا ئونٹ کسی بھی ببنک میں ہو جا ئے توبھی قرضہ کے لیئے درخواست دے سکتا ہے اور ان کے درخواست پر جلد از جلد عمل در آمد کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.