بنوں،سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار

0 140

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد
بنوں: کانٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بنوں ریجن میں حساس اداروں نے دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اس کے علاوہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.