کوہلی سے جو بات ہوئی وہ نہیں بتاسکتا، بابر اعظم

0 124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے جو بات ہوئی وہ سب کے سامنے نہیں بتاسکتا۔بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سیریز سے ہمارا مومنٹم بنا ہوا ہے، ورلڈ کپ سے جاری پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بیٹنگ و بولنگ کوچز ہونے چاہیے، جب اسکواڈ میں کھلاڑی پورے ہوتے ہیں تو کوچز بھی پورے ہونے چاہئیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آگے کے لیے اچھا ہی سوچا ہوگا، رمیز راجا کے ساتھ کرکٹ معاملات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز کا آنا بہت ضروری تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.