ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے، بابر اعظم

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جس طرح فتوحات حاصل کر رہے ہیں کوشش ہوگی یہ سلسلہ جاری رہے، بابر اعظم
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہوم سیریز میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔قومی کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح فتوحات حاصل کر رہے ہیں کوشش ہوگی یہ سلسلہ جاری رہے۔شائقین کے سو فیصد داخلے کی اجازت ملنا خوش آئند ہے، امید کرتے ہیں شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔کپتان نے کہا کوچز کا ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری ہے،تاہم پی سی بی اس حوالے سے زیادہ بہتر بتا سکتا ہے، چیئرمین رمیز راجہ سے ورلڈ کپ سے قبل بات ہوئی تھی، رمیز راجہ سے کیا باتیں ہو یہاں بتا نہیں سکتا، نیوزی لینڈ کو پاکستان میں رکنا چاہیے تھا، ویسٹ انڈیز ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان آئے، لوگ سوچ رہے تھے کہ معلوم نہیں اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی یا نہیں۔بابر اعظم نے مزید کہا ویسٹ انڈیز ٹیم کو آسان ہدف نہیں لیں گے، دوران سیریز اپنی سو فیصد کارکردگی دیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.