بلوچستان کے علاقے زیارت میں خام تیل کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔

0 386

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کے علاقے زیارت میں خام تیل کے ذخائر سے پیداوار کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ اطلاعی نوٹس کے مطابق بولان ایسٹ ون، زیارت بلاک سے خام تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔ بلوچستان میں چلتن اور مغل کوٹ کے علاقے کی یہ پہلی دریافت ہے۔

زیارت بلاک سے خام تیل ستمبر 2018ء میں دریافت ہوا تھا۔ مقامی ریفائنریز نے اے پی آئی گریویٹی کم ہونے کی وجہ سے خام تیل خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔

ٹک رہفائریز کو خام تیل کی فروخت کا معاہدہ طے ہونے کے بعد 9 نومبر سے پیداوار شروع کردی گئی۔ یومیہ 800 بیرل خام تیل پیدا ہوگا۔ زیارت بلاک میں مرہ پیٹرولیم کا 60 فیصد اور پی پی ایل کی ذیلی کمپنی پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی کا 40 فیصد شیئر ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.