پشاور:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ کی گئی

0 88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 143 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے،زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.