صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںمرغی کا گوشت 650روپے کلو تک جا پہنچا

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:کوئٹہ میں بھی مرغی کیگوشت کی قیمت میں 30روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے مرغی کا گوشت 650روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ کوئٹہ میں رواں ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ کیا گیا ہے، رواں ہفتے کے آغاز میں مرغی کا گوشت 550روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔شہری اس صورتحال پر پریشان ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی محض تماشائی بنی ہوئی ہے اور شہر ی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں ،شہریوں کاکہنا ہے کہ ایک طرف تو مہنگائی اور دوسری جانب شہر میں گراں فروشی کا بازار گرم ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے دو وقت کی روٹی کو بھی مشکل بنا دیا ہے، ہر چیز کی قوت خرید ہماری پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کے لیے کوئی کمیٹی ہی فعال نہیں کی گئی۔عوام نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لے اور دکاند ار و ں کو سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کا پابند کریں بصورت دیگر وہ احتجاج کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.