مچھ :پولیس نے 17 اشتہاریوں سمیت 40 ملزمان گرفتار کرلیا مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مچھ :مچھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اشتہاری ملزمان کیخلاف مسلسل کامیاب کاروائیاں جاری 17اشتہاری مفروران سمیت چوری و ڈکیتی مختلف وارداتوں میں ملوث 40 ملزمان کو گرفتار کرلیے گرفتار ملزمان سے مختلف چوری شدہ مسروقہ سامان برآمد کیے کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے کراچی سے چوری شدہ گاڑی گائے کا بچھڑا منشیات اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل سمیت مختلف اقسام کے سامان برآمد کرلییایس ایچ او مچھ مٹھاخان مغیری نے کاروائیوں میں گرفتار ملزمان اور برآمدگیوں سے متعلق صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کی خصوصی ہدایت ڈی ایس پی مچھ محمد اکرم گشکوری کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہے انھوں نے کہا کہ چار ماہ کے دوران ہم نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے کراچی سے چوری شدہ مسروقہ گاڑی منشیات ہیروئن گائے کا بچھڑ ا موٹر سائیکل سمیت مختلف مسروقہ سامان برآمد کرکے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیااور ایک عدد اسلحہ ایس ایم جی کلاشنکوف بھی برآمد کی مجموعی طور پر مچھ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ایک ملزم 8 اشتہاری 9 مفروران سمیت 40ملزمان کو گرفتار کرلیے انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیای جاری ہے ایس ایچ او مچھ مٹھا خان مغیری نے مزید صحافیوں کو بتایا کہ دوران تعنیاتی علاقے میں قیام امن وامان کو برقرار رکھا ہوا ہے انھوں نے عزم کیا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کو ہرگز نہیں چھوڑا جائیگا جبکہ ان کو گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا انشا اللہ مچھ شہر کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کیا جائیگا عوام پولیس کیساتھ تعاون کرے اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرے ان کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائیگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.