متحد ہ امارات نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی استعمال کرنا شروع کردیا

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا گیا ہے ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں جو ماحول کو تحفظ فراہم کریں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ٹیکسیاں بھی سبز رنگ کی جارہی ہیں جبکہ تقریباً 50 فیصد ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ سلطان ماجد حمد القاسمی نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قدم امارات میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں پسند آئے گا اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.