کاش ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا، جمائما

0 91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شادی کے خلاف نہیں ،یہ بڑی سرمایہ کاری مگر کم منافع والی چیز ہے،سابقہ اہلیہ عمران خان
لندن : پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی۔جمائما کا کہنا ہے کہ سوچتی ہوں کہ اگر میرے والدین سمجھ دار ہوتے تو میری شادی طے کرتے۔ جمائمہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے خلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری مگر کم منافع والی چیز ہے۔جمائما نے فلم عمران خان سے 9 برس تک رہی شادی کے دور سے متاثر ہو کر بنائی ہے، فلم میں لو اور ارینج میرج کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔جمائما کی والدہ لیڈی اینابیل سے سرجیمز گولڈ اسمتھ کا افیئر رہا تھا، تاہم سر جیمز گولڈ اسمتھ نے اینابیل کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی تھی۔سرجیمز گولڈ اسمتھ کہتے تھے کہ محبوبہ سے شادی کرنے والا نئی اسامی پیدا کرتا ہے۔واضح رہے کہ 49 برس کی جمائما نے 21 برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی۔جمائما کی نئی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ودھ اٹ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو پاکستان میں گزرے دور کا احاطہ کرتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.