پاکستان کو تباہی اور ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد حل جنرل الیکشن ہے قاسم خان سوری

0 69

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ژوب (:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کو تباہی اور ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد حل جنرل الیکشن ہے امپورٹڈ حکومت شکست کے خوف سے جنرل الیکشن سے راہ فرار اختیارکر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ژوب میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام الیکشن کرائو ملک بچائو مہم کے دوران ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیراحمد بلوچ، باری بڑیچ، نور خان خلجی، ملک نصیب بیٹنی، اکرم ترین، داود مندوخیل، اختر شاہ سمیت دیگر نیب بھی خطاب کیا قاسم خان سوری نے ژوب میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے الیکشن کرائو ملک بچائو مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی مقررین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے اپنی چوریاں، کرپشن کے کیسز اور تجوریاں بھرنے کی خاطر ملک تو تباہ اور مقروض کرکے ڈیفالٹ کی طرف لے گئے ہیں ان نااہل کرپٹ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک روز بروز بربادی کی طرف بڑھ رہا ھے پاکستان کو بچانے کو واحد حل جنرل الیکشن ہے جنرل الیکشن کے بعد منتخب حکومت پر بین الاقوامی اداروں کا اعتبار بڑھے گا ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر ڈیفالٹ سے بچایا جا سکے گا بعدازاں قاسم خان سوری کی قیادت میں ژوب کی معروف قبائلی و سیاسی سماجی شخصیت لعل گل خان کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جلسے کی شکل میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی قاسم خان سوری نے مزید کہا لعل گل خان کاکڑ ایک باکردار اور معتبر شخصیت ہے انکی شمولیت سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.