کچھی بالاناڑی میں امن وامان بحال رکھنا میری اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر کچھی

0 146

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھادڑ: ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز بلوچ نے کہا ہے کہ کچھی بالاناڑی میں امن وامان بحال رکھنا میری اولین ترجیح ہے امن خراب کرنے والوں کو کسی صورت برادشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جرا ئم پیشہ افراد چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نا ہو وہ بہت انتظامیہ کی گرفت میں ہونگے ہماری کوشش ہے کہ کچھی میں امن وامان کوبحال رکھا جائے علاقے میں رہنے والے تمام اقوام میرے لیئے قابل احترام ہیں کسی بھی قبیلہ کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہا بالاناڑی کچھی میں ہونے والی واردتوںمیں ملوث افراد کے خلاف کچھی انتظامیہ بلا تفریق کاروائیاںجاری رکھے ہوئے ہیں میری کوشش ہے کہ کچھی بالاناڑی میں ہونے والی کاروائیاں میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو انہوں نے کہا کچھی کے امن کو بحال رکھنے کے لئے علاقے کے ہر فرد پر ذمہ دار عائد ہو تی ہے کہ وہ انتظامیہ کابھر پور ساتھ دیں اور جرا ئم پیشہ افراد کی نشاندہی کر یں تاکہ علاقے کا امن خراب کرنے والوں کیساتھ سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے انہوں نے کہا اس دور جدید میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے عوام کو چاہئے کہ وہ علاقے میں مجرموں کو پناہ دینے والے افراد کی بھی بروقت نشاندہی کریں کیونکہ چور ڈاکو قاور کسی اور جرائم پیشہ شخص کو پناہ دینے والا قانون کی نظر میں سب سے بڑا مجرم ہے انہوں نے کہا ملزمان کا تعلق کسی بھی قبیلے سے ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے کچھی انتظامیہ امن وامان کی بحالی کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائی جاری ہے ہم عوام کے خادم ہیں علاقے کے مسائل حل کرنے میں تمام محدود وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.