عامر لیاقت حسین کا اپنی تیسری شادی پر تنقیدکرنیوالوں کو جواب
کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کا تمسخر اڑانے والوں کو جواب دے دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے تحریر کیا کہ ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہیں لگتا ہے کہ یہ شادی ہے اس کے سوا کچھ اور نہیں۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ جو ان سے جل رہے ہیں وہ ان کے لیے مرض میں افاقے کی دعا کرتے ہیں۔ عامر لیاقت نے لکھا کہ جو مجھے تیسری اہلیہ کے ساتھ دیکھ کر تڑپ رہے ہیں وہ درد کی دوا دو وقت کھائیں۔ ادھر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔