کوئٹہ‘ حالیہ دہشتگردی نے 17 سال بعد کھولا گیا ’’ریڈ زون ‘‘کی سڑک پھر بند کرا دی

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: ٹریفک کی روانی اور عوام کی سہولت کے لیئے 17 سال بعد کھولا گیا ریڈ زون کی سڑک پھر بند کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے 30 جنوری کو ریڈ زون کی سڑک کھلوائی تھی، جس کے حوالے سے وزیراعلی نے کہا تھا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کو بند کرنا درست نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں ہونے والے حالیہ حملوں کے باعث صوبے بھر میں حساس مقامات پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، یہ واقعہ ہی روڈ کو بند کرنے کا سبب بنا۔ہاکی چوک سے شہید فیاض سنبل چوک تک آنے والی ریڈزون کی شاہراہ کھلنے ٹریفک کا رش کافی کنٹرول ہوا تھا، اب ایک بار پھر عوام کو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.