تحریک انصاف مڈل کلاس طبقے کی جماعت ہے ، فواد چوہدری

0 85

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ 1947ء کی تحریک کا تسلسل ہے، تحریک انصاف مڈل کلاس طبقے کی جماعت ہے ، ہم میں سے کوئی بھی اداروں کے خلاف کھڑا نہیں ہونا چاہتا، حقیقی آزادی مارچ کی حکمت عملی میں کچھ تبدیلی آئی ہے، پہلے وسطی پنجاب سے قافلے عمران خان کی قیادت میں سیدھے راولپنڈی اب وسطی پنجاب سے قیادت الگ سے قافلے لے کر نکلے گی اور ناردن پنجاب سے ہم قافلے لے کر نکلیں گے، سندھ، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان، بلوچستان اورخیبر پختوانخواہ سے قافلے تین سے چار دن کے بعد راولپنڈی کی طرف سفر کا آغاز اور راولپنڈی میں عمران خان ان کا استقبال کریں گے۔

وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت کی طرف مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا پلستر چار ہفتوں تک نہیں اترے گا، عمران خان اپنی رہائش گاہ سے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ آزادی مارچ راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1947میں میں جوپہلی کامیابی حاصل کی تھی ہمارا حقیقی آزادی مارچ اسی کا تسلسل ہے ۔اس وقت اس تحریک کو قائداعظم لیڈر کر رہے تھے اور اس وقت عمران خان حقیقی آزادی کی تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس وقت بھی ایک طبقہ جو اقتدار پر قابض تھا وہ قانون سے بالاتر تھا، انگریز کا فلسفہ یہ تھا حکمران طبقے پر قانون لاگو نہیں ہو گا،آج بھی حکمران طبقے پر قانون لاگو نہیں ہو رہے۔

انہوںنے کہا کہ چھ ماہ میں ملک میں تین بڑے سانحے ہوئے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، بدترین مارشل لاء دیکھے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا جو چھ ماہ میں ہو چکا ہے۔ سیاست میں مخالفت پر کسی کو ننگا کر کے نہیںمارا گیا لیکن ان چھ مہینوںمیں یہ ہوا ہے، صحافیوں کا بہیمانہ قتل عام ہوا، میڈیا اداروں کو دھمکیاں دے کر بند کر دیا گیا، صف اول کے لیڈر قاتلانہ حملہ ہوا، منصوبہ بندی کر کے کھلے عام کبھی ایسا نہیں ہوا۔ قاتلانہ حملہ ہوا لیکن اس کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.