چیمپئنز کو خود پر بھروسہ ہوتا ہے، محمد وسیم

0 102

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی قومی ٹیم کے ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستانیوں کو مبارک باد دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں محمد وسیم نے کہا کہ چیمپئنز کو خود پر بھروسہ ہوتا ہے، اس وقت بھی جب اس پر کوئی دوسرا یقین نہیں کرتا۔واضح رہے کہ بھارت اور زمبابوے سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.