بھارت کا مکروح چہرہ عوام کے سامنے لانے کے ھوالے سےسبی اسکاؤٹس میںایک ڈاکومینٹری فلم دیکھائی گئی

0 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی:ایف سی بلوچستان (نارتھ) سبی اسکاؤٹس کی جانب سے بھارت کا مکروح چہرہ عوام کے سامنے لانے اور ان کی ملک دشمن سازشوں کو بے نقاب کرنے کے ھوالے سے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے 1971 کے دلخراش واقعہ کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری فلم ( کھیل کھیل میں) دیکھائی گئی

اس موقع پر سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی ، چیف آف سولنگی سردار عبدالواحد سولنگی ، ملک ساجد بنگلزئی ، مرتضیٰ خان خجک، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق نائب صدر محمد طاہر عباس منتظر ، پاکستان مسلم لیگ ن کے فہیم احمد قریشی. سوشل پیس موومنٹ کی ٹیم نے صدر خدا بخش لاشاری جنرل سیکرٹری فاضل رند،نائب صدر وڈیرہ غلام مرتضیٰ ڈومکی،سابقہ صدر عبدالغفار رند،ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسان علی ڈومکی، سیکرٹری اطلاعات عبدالحکیم جتوئی، اور احسان علی لاشاری نے شرکت کی اس کے علاوہ سبی کی قبائلی، سماجی شخصیات نوجوانوں اور اسپورٹس مین دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

پاکستان اور بنگلہ دیش کے 1971 کے دلخراش واقعہ کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری فلم ( کھیل کھیل میں)جس میں پاکستان دولخت ہوا جس میں بھارت کا مکروح چہرا سامنے آیا اور بھارت اپنی سازشوں میں کامیاب ہوا اور مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو گیا جو موجودہ بنگلا دیش ہے ڈاکومینٹری فلم (کھیل کھیل میں) دیکھی جسے سامعین نے بہت سراہا اور پاکستانی عوام اور بنگلہ دیشی عوام کی محبت اور بھارت کی سازش اور شرارتیں دکھائی گئیں کہ کس طرح بھارت اپنی سازشوں اور شیطانی سے دونوں برادر ملکوں کو جدا کرایا بھارت کی پاکستانیوں سے منافقت کو دکھایا گیا اور کس طرح پاکستانیوں نے وہاں جا کر کامیابیاں حاصل کیں اور اپنے بھائی چارے اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان سے محبت کی یہ ڈاکومینٹری(کھیل کھیل میں) فلم کو بہت جلد جرگہ حال میں بھی دکھایا جائے گا ۔

اس موقع پر مختلف قبائلی شخصیات عوام کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی سازشوں کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کی ملک وقوم کے خلاف سازشوں کو ڈٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا چاہیے تاکہ ملک وقوم کے خلاف بھرپورانداز سے مل کر کام کرسکیں مقررین کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر ملک وقوم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے اس موقع پر قبائلی سیاسی سماجی عوامی شخصیات نے سدرن کمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد یوسف مجوکا کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل حافظ شاہد ندیم لاشاری سمیت پاکستان افواج کی جانب سے صوبہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں مثبترول پلے کیے ہمیں امید ہے کہ اسی جوش وجذبے کے ساتھ بلوچستان میں اپنا کردار ادا کریں گے تمام شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ ہماری ذمے داری ہے کہ بلوچستان سمیت ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ میں پاک افواج سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.