پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

0 118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے محمد بلال بھٹی ولدمحمد شریف کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں’مابین الوالدین اور والدین بچوں کے درمیان ہونے والی مواصلات کے بچوں کی تعلیم اور شخصیت پر اثرات: جنوبی پنجاب کے تناظر میں ‘ کے موضوع پر،ثمینہ بشیر دختر بشیر احمد شاد کومالیکیولربائیولوجی کے مضمون میں ’کپاس میں کائٹینیزجین کے اظہار کا مطالعہ‘ کے موضوع پر،طاہر محمودولد دلبر حسین کوایگریکلچر سائنسز(پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ’آلو کے سرا ئیتی مدافعتی نظام میں اگیتا جھلسائو کے انسداد کیلئے بذریعہ پی جی آر اضافہ‘ کے موضوع پر،حافظ عبدالجبار ولدغلام رسول کوعربی کے مضمون میں ’رحلات الحج فی الادبین العربی والاردی فی القرن العشر ین (دراستہ تقابلیتہ)‘ کے موضوع پراوریاسر شریف ولد محمد شریف کوبائیوکیمسٹری کے مضمون میں ’صوبہ پنجاب، پاکستان میں بِیٹا تھیلیسیمیا میجر کے مریضوں میں ہیمو کرومیٹوسس (HFE) جین کے تغیرات اور جگر کی خرابی کا باہمی ربط ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.