ہماری کوشش ہے سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امدادی ریلیف مل سکے:عائشہ زہری

0 99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پی ڈی ایم اے سے ملنے والے سامان کو سیلاب متاثرین تک پہنچا رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر
تمبو:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امدادی ریلیف مل سکے مجدود وسائل میں رہتے ہو ئے پی ڈی ایم اے سے ملنے والے سامان کو سیلاب متاثرین تک پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی خالد شمس،آفیس سپرئیڈنٹ بابو محبوب رند بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ قدرتی آفات کو تو کوئی روک نہیں سکتا مگر ان قدرتی آفات کی زد میں آنے والے متاثرین تک پہنچنا ہماری اولین زمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم کی کوشش رہی ہے کہ پی ڈی ایم اے سے ملنے والے سامان کو میرٹ پر سیلاب متاثرین تک پہنچائیں علاقے میں تباہی بڑے پیمانے پر ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کی ڈیمانڈ تو بہت زیادہ ہے مگر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سامان کی ترسیل انتہائی محدود ہو رہی ہے جس کے باعث ہمیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کا بہت زیادہ احساس ہے سردیاں بھی آچکی ہیں اور سیلاب متاثرین کے مسائل میں بھی اضافہ ہوگا جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے پی ڈی ایم اے سے مزید ٹینٹ،کمبل سمیت دیگر سامان کی فراہمی کے لئے لیٹر فارورڈ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ 20ہزار گندم کی بوریاں ضلع نصیرآباد کے متاثرہ علاقے کے زمینداروں اور کسانوں کے لئے پہنچ رہی ہیں جس کو میرٹ کی بنیاد پر سیلاب سے متاثر ہونے والی زمینوں کے زمیندار اور بزگروں میں مفت تقسیم کی جائیں گی تاکہ سیلاب سے جن کی زرعی فصلات کو نقصان پہنچا تھا ان کا ازالہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ گندم کی بیج کے حصول کے لئے زمیندار اور کسان درخواست اور زرعی فرد زراعت آفیس میں جمع کرائیں گندم کی بیج کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لئے محکمہ زراعت کے آفیسران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز اور بنائی گئی کمیٹی کے نگرانی میں ہوگی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.