آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن

0 153

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم ٹی20 میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 787 اور ا?سٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل دوسرے پاکستانی امام الحق پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے میں بھارت کے محمد سراج سر فہرست ہیں جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ ا?فریدی 8ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں بھارت سوریا کمار یادیو کی بادشاہت ہے، پاکستان کے محمد رضوان کی دوسری جبکہ کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، حارث روف ایک درجے تنزلی کے بعد 15ویں اور شاہین آفریدی 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.