حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو پر 16 سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں

0 78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو پر 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کرائے جانے والے امیدواروں میں ایچ ڈی پی کے محمد رضا،پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک، نور الدین کاکڑ، نصیب اللہ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سید محمد دادشاہ، سحر گل خلجی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی، ذاکر حسین کاسی جبکہ نصر اللہ خان بڑیچ، عبدالسلام ، آزاد امیدواروں میں نازی اسلم، طالب حسین، نعمت اللہ، دانش مرتضی ، سید محمد شاہ میر ہاشمی، مقبول احمد، عبدالناصر، ولی محمد، جے یو آئی(ن) قاری مہراللہ، نیشنل پارٹی اسحاق علی، محمد رمضان، ایم کیو ایم طلعت رحمن، ملک عمران اللہ، ٹی ایل پی وزیر احمد نورانی، رائے حق پارٹی شکیل احمد، بی این پی مینگل محمد جمال، باپ حاجی فو جان،تحریک انصاف محمد قاسم خان سوری، نوابزادہ شریف جوگیزئی، مسلم لیگ(ن) راحیلہ حمید خان درانی، نسیم الرحمان ملا خیل، غلام حیدر نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن بلوچستان کے دفتر میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.