امریکی عدالت سے سعودی ولی عہد کیخلاف خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف جمال خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا ہے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔ واضع رہے امریکا میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.