حکومت اور تحریک انصاف میں دوبارہ رابطے بحال،صدر عارف علوی سے اسحاق ڈار کی ملاقات

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دونوں رہنمائوں کے درمیان قبل از وقت انتخابات اور تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کی تجاویز پر بات چیت
وزیر خزانہ نے حکومتی معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر حمایت مانگ لی،صدر کی مکمل تعاون کی یقین دہانی
اسحاق ڈار کا نواز شریف سے بھی رابطہ ،صدر سے ملاقات پر اعتماد میں لیا:اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں، قائد ن لیگ

اسلام آباد :حکومت اور تحریک انصاف میں ایک بار پھر رابطے بحال ہو گئے ہیں اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر صدر عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایک اور ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر سے حکومتی معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر حمایت مانگی ہے جبکہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی بھی تجویز دی ہے ، دوسری طرف عمران خان مسلسل قبل ازوقت انتخابات کی تاریخ مانگ رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ قبل از وقت انتخابات کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف میں پس پردہ رابطے بحال ہوگئے ہیں،صدر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پس پردہ رابطوں اور ملاقاتوں میں مصروف ہیں،گزشتہ روز بھی صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے یہ ملاقات بغیر کسی تیسرے فریق کے ہورہی ہے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی معاشی صورت حال ،قبل از وقت انتخابات اور تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میںواپسی کی تجاویز پر بات چیت ہوئی ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران صدر عارف علوی کا موقف تھا کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ واپس آنے کی تجویز دے دی،نگران حکومت کے قیام اور انتخابی اصلاحات کیلئے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں آنا ہوگا تاہم عمران خان نے ابھی تک اس تجاویز کا کوئی جواب نہیں دیا ،ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم صدر عارف علوی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ حکومت سے الیکشن کی تاریخ لیں تاکہ تحریک انصاف کی فیس سیونگ ہو۔ذرائع نے بتایا کہ صدر عارف علوی اور اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی معاشی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے حکومتی معاشی پالیسیوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر حمایت مانگ لی ہے جس پر صدر عارف علوی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا ہے اور صدر عارف علوی سے ہونے والی تین ملاقاتوں اور رابطوں بارے تفصیلی آگاہ کردیا تاہم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوصدر عارف علوی سے ہونے والی ملاقاتوں پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے اور مشاورت کے بعد جواب دینے کی ہدایت کی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.