جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

0 88

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا، میڈیا سے گفتگو
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کے جنازے میں شرکت کے لیے یہاں پہنچا ہوں، 99 میں نواز شریف سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بے شرم لوگوں کو شرم نہیں آتی، ہر دس سال بعد ان دونوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صبح 4 بجے اٹھایا گیا شراب کا پرچہ ڈال دیا گیا، اس وقت بے شرم لوگوں کی حکومت ہے، نواز اور زرداری کے پیسے پاکستان میں لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل ہے، ایماندار لوگ کیسز بھگت رہے ہیں اور کرپٹ لوگ حکومت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.