پی ٹی آئی کا ایک ہی کپتان عمران خان ہے، شاہ محمود قریشی
ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی کپتان عمران خان ہے،جہانگیر خان ترین نے ہی جہازکے رخ موڑنے کا جواب دینا ہے، جمعہ کو ملتان میں میڈیا بریفنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترینکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس کا جہازہے اس نے ہی اپنے جہازکے رخ موڑنے کا جواب دینا ہے، میرے پاس تو جہازنہیں ہے، پی ٹی آئی کا ایک ہی کپتان عمران خان ہیں۔