اوستہ محمد میں پولیس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد

0 81

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوستہ محمد : بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں پولیس کی کامیاب کارروائی ، گاڑی سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گزشتہ روز سرکل انچارج اے ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال بھیو ، سٹی تھانہ کے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری ، سی آئی اے انچارج غلام سرور مینگل ، ریاض ڈواچ ، طارق گاجانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بتایا کہ پولیس نے ڈاٹسن ڈرائیور شعبان علی کو گرفتار کرکے ڈاٹسن کی خفیہ خانوں سے تقریبا 22 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ، گزشتہ کئی ماہ سے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جارہی ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.