میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر گاڑی سے 10 لاشیں برآمد

0 115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گورنر ہاؤس کے باہر کرسمس کی تقریب کا سامان اُٹھانے کے دوران ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست زاکاٹیکاس میں گورنر ہاؤس کے سامنے کرسمس کی تقریبات کے اختتام پر حکام کرسمس ٹری، برقی قمقمیں اور سجاوٹ ہٹا رہے تھے کہ اس دوران ایک کار سے 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ کار پہلے اس علاقے میں مشکوک انداز میں گھوم رہی تھی۔ پولیس نے لاشیں سرد خانے منتقل کردی ہیں جب کہ کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے دس لاشیں ملنے پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم ملزمان کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔

یہ علاقہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان دس افراد کا تعلق بھی کسی گینگ سے ہے۔پولیس نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.