قطر ایئرویز کا چھت گلنے پر طیارہ ساز کمپنی پر کروڑوں ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

0 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ: فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے اے-350 جہاز کی چھت گلنے پر طیارہ ساز کمپنی “ایئربس” پر 61.8 کروڑ ڈالر کے زر تلافی کا مقدمہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی فضائی کمپنی ایئر ویز نے برطانوی عدالت میں طیارہ بنانے والی کمپنی ایئر بس پر 600 ملین ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعویٰ کردیا جب کہ اس ماڈل کے 21 طیاروں کا آپریشن رک جانے پر یومیہ 40 لاکھ ڈالر کا اضافی زر تلافی بھی طلب کیا ہے۔

قطر یئر ویز نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایئر بس سے خریدے گئے A350 طیاروں کی چھت گل گئی اور اس میں سوراض ہوگئے جس پر پہلے تو ایئر بس سے براہ راست رابطہ کیا۔ ایئر بس کی جانب سے غلطی تسلیم نہ کیے جانے پر عدالت میں مقدمہ کیا ہے۔

دوسری ایئر بس کا کہنا ہے کہ عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کریں گے۔ چھتوں کے گلنے اور اس میں سوراخ ہوجانے کی شکایات بے جا ہیں یہ مینو فیکچرنگ فالٹ نہیں بلکہ مینٹیننس میں کی گئی بے احتیاطی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.