منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں نہ ملائیں :انعم ملک
لاہور( شوبز ڈیسک ) دین اسلام کی خاطر ہمیشہ کیلئے ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک کاکہناہے کہ منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں نہیں ملانی چاہئے ۔انعم ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر کے ساتھ یہ معنی خیز پیغام جاری کیا، تصویر میں انہوں نے خوبصورت حجاب پہنا ہوا ہے ۔انہوں نے اپنی تصویر کیساتھ معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’’سب سے بہترین بات یہ ہے کہ منافقت پر کسی کی ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے اُس سے کنارہ کشی اختیار کرلی جائے اور اگر یہ بھی نہ کر سکو تو خاموش رہو‘‘۔بات سمجھ آئی یانہیں تاہم مداحوں نے لائیکس اورکمنٹس کی بھرمارکردی ہے ۔