جعفرآباد میں راشن کی تقسیم کے دوران پولیس فائرنگ سے سیلاب متاثرہ شخص جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں راشن کی تقسیم کے دوران پولیس کی فائرنگ سے سیلاب متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفرآباد میں قائم کیپٹل فارم ہاؤس میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی پر پولیس نے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔
فائرنگ کے واقعے میں شہری کی ہلاکت کے بعد متاثرین نے احتجاجا روڈ بند کیا اور ملوث اہلکار کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔