امریکا میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی
واشنگٹن: امریکا میں سمندری طوفان ’ ای این‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔
امریکی میڈٰیا کے مطابق سمندری طوفان ’ای این ‘ کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ریاست فلوریڈا میں مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی اہلیہ کے ساتھ فلوریڈا کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔