پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

0 110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کے باعث بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کلئےن اٹلی جا رہے تھے، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ہونے کے باعث انہیں روکا گیا۔

یوسف گیلانی کے اسٹاف نے ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا آپ کا نام ای سی ایل میں ہے۔

یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، ایئرپورٹ حکام نے یوسف رضا گیلانی کو روکے جانے کی تصدیق کی ہے،سابق وزیراعظم بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ دوران امیگریشن یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں پایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.