بھارت افغانستان سے سبق حاصل کرے: صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے ۔ بھارت افغانستان سے سبق حاصل کرے جذبہ حریت کو بھارت اب دبانہیں سکتا ۔
اسلام آباد میں یوم دفاع پاکستان اور سید علی گیلانی مرحوم کے حوالےسے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آزادی کا وقت آنے والا ہے آج بھارت خود پسپائی پرمجبور ہوچکا ۔ سید علی گیلانی کی جس طرح بھارتی افواج نے تدفین کی پوری دنیا نے مذمت کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کر رہا ہے برٹش پارلیمنٹیرین اسی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے۔
وفاقی وزیرفخرامام نےکہا کہ امریکہ کو افغانستان پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ سید علی گیلانی نے متحد ہونے کا درس دیا ۔ کشمیر سے ہندوستان کو بھگائیں گے۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز تھے ۔
تقریب سے سابق سینیٹر عبدالقیوم ملک، راجہ نجابت حسین اورعںدالحمید لون سمیت دیگر مقررین نے خطاب میں سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی جہدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔
[…] آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے […]
[…] جانب بھارت کے پاس پاکستان سے کئی گنا زیادہ سونا موجود ہے۔ بھارت کے […]