کوئلہ خرید کر سستی اور مختلف ذرائع سے بجلی کیی پیداوا بڑھانے کا منصوبہ

0 89

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئلے کی افغانستان اور دیگر ممالک سے خریداری پر گائیڈ لائنز کے حوالے سے سماعت مکمل
وزیراعظم کو کول پاور پرچیزنگ اتھارٹی کی تجویز دی ہے،بہتری کے لئے مزید کام کرنا ہوگا،چیئرمین نیپرا
اسلام آباد:کوئلہ خرید کر سستی اور مختلف ذرائع سے بجلی کیی پیداوا بڑھانے کا منصوبہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کوئلے کی افغانستان اور دیگر ممالک سے خریداری پر گائیڈ لائنز کے حوالے سے سماعت مکمل کر لی، منظور شدہ گائیڈ لائنز پر آئی پی پی پیز کے خدشات اور تجاویز اتھارٹی کی جانب سے لے لی گئیں ۔چئیر مین نیپرا توصیف ایف فاروقی کی صدارت میں افغانستان اور دیگر ممالک سے کوئلے کی خریداری پر گائیڈ لائنز تجاویز کے حوالے سے سماعت ہوئی ،نیپرا کے مطابق سماعت کا مقصد منظور شدہ گائیڈ لائنز میں اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنا اوراسٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کرنا تھا،نیپرا اتھارٹی کے مطابق تجاویز سے آن سپاٹ کوئلے کی خریداری کو بہتر اور کوئلے کی خریداری کے حوالے سے مزید مسابقت پیدا کی جائے گی ،دوران سماعت اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات اور تجاویز کو نوٹ کیاتجاویز اور تحفظات کے مطابق جلد از جلد گائیڈ لائینز پر مزید کام کیا جائے گا جس کا مقصدکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لئے مختلف ذرائع سے خریداری شروع کرنا اور سستی بجلی کی پیداوار کوجلد از جلد یقینی بنایا جانے کیلئے اقدامات ہونگے دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس میں کہا کہ کوئلے کی فراہمی میں مسابقت بڑھانے کے لئے نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،وزیراعظم کو کول پاور پرچیزنگ اتھارٹی کی تجویز دی ہے جس کیلئے کول سپلائرز کے لئے پری کوالیفکیشن کی شرط رکھنے کی تجویز ہے توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سیکٹر میں تو ہر چیز مشکل ہے ہمارے گورنمنٹ سیکٹرز کا جو حال ہے وہ ہمیں پتا ہے تاہم بہتری کیلئے کام کرنا ہوگاؤ

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.