وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

0 128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی :  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں،جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن اور استحکام آیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی۔ اس دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے اعزازات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشن میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا جبکہ تقریب میں فوجی جوانوں کے اہل خانہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں، ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن اور استحکام آیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 47 افسران کوستارہ امتیاز ملٹری سے جبکہ 6افسران،7 جےسی اوزاور12جوانوں کوتمغہ بسالت سےنوازاگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.