کوئٹہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کاروائی 3 ملزمان گرفتار
کوئٹہ: کوئٹہ پولیس نے چوروں ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں 2نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرکے قبضے میں لے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ایس ایس پی آپریشن کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ائیرپورٹ ملک آصف نے کاروائی کرتے ہوئے محمد احسان اللہ ،یوسف کو گرفتار کرکے 2سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے قبضے میں لے لی جبکہ دوسری کاروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا اسی طرح منظور شہید کے عملے نے آغا محمد کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔