بارشوں کے حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو اپنے اپنے اضلاع میں حاضر رہنے کی ہدایات جاری

0 89

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان روشن علی شیخ نے صوبے میں حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کو اپنے اپنے اضلاع میں حاضر رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اس حوالے سے تمام ضلعی انجینئر آفیسران کسی بھی قسم کی صورتحال کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں انہوں نے ہدایت کی کہ ہنگامی صورتحال کے دوران تمام ایکسین اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام ایس ای ڈویژنل کمشنر کے ساتھ رابطے میں رہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی انجینئر آفیسران ضروری عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردی گئی ہے جسکے رابطہ نمبرز۔0333 8733308 081.9201694 ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.