لوگ میری اور سمیع خان کی شادی کی دعائیں کرتے تھے، فضا علی کا انکشاف

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب ان کے اور اداکار سمیع خان کے پرستار ان کی شادی کی دعائیں مانگا کرتے تھے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب لوگ مزاروں پر دعا کرتے تھے کہ میری اور سمیع خان کی شادی ہو جائے۔فضا علیٰ نے بتایا کہ وہ اور سمیع خان ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے جس میں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ایک مزار پر گئے جہاں لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مزار کے عقب میں موجود درخت پر دھاگے باندھ کر دعا کر رہے تھے کہ میری اور سمیع خان کی شادی ہوجائے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ سمیع اچھا آدمی نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ اس سے شادی کر لیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.