پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار زلمی کو قرار دینا درست نہیں، پی سی بی

0 95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہاکہ پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار پشاور زلمی کو قرار دینا درست نہیں ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں سمیع الحسن برنی نے کہا کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی وہاب اور ڈیرن سیمی سے ملاقات غیر ارادی تھی جس پر انھوں نے معذرت کرلی تھی، بعد میں تینوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے، پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پشاور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی، بعد ازاں بھی پشاور زلمی کے کسی کرکٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو نہیں آیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہمارے ایک پلیئر نے غلطی سے گالفر سے ملاقات کی، انگلش بورڈ نے بھی ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد انھیں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی تھی

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.