چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، فواد چوہدری

0 97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیںجس میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، کراچی میں کے فور منصوبہ، حب کینال جبکہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی، وزیراعظم کی(آج) چین کے صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات کی بذریعہ وڈیو لنک میڈیا بریفنگ

بیجنگ/اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے، چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین میں مصروفیات کے حوالے سے میڈیا کو دی گئی وڈیو لنک بریفنگ میں فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین میں سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیںجس میں کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی، کراچی میں کے فور منصوبہ، حب کینال جبکہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بات ہوئی،وزیراعظم چین کے صدر کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے گئے، ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج شام کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، انہوں ے بتایا کہ چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی، پاکستان کی ٹیم کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا،پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی،وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، وزیراعظم کی اتوار کو(آج) چین کے صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات ہوگی،اس ملاقات میں پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے مزید گفتگو ہوگی، وزیراعظم سے پاکستان کے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
Leave A Reply

Your email address will not be published.